چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونیکا خطرہ ،پی سی بی کا سہ ملکی سیریز میں شرکت نہ کرنے پر غور
جمعہ 24 جولائی 2015 12:46
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) پاکستان کا سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں شکست دینے کے بعد 2017 میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ‘ سیریز کے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں فتح سے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرجائے گا مگر 31ستمبر سے قبل ایک بھی شکست قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کردے گی جس پر پی سی بی نے زمبابوے میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں غور کرنا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی ایک روزہ رینکنگ میں 90پوائنٹس کے ساتھ 8ویں پوزیشن پر آگئی ہے جس کے بعد ویسٹ انڈیز 88پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر چلی گئی ہے جس کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔(جاری ہے)
سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں فتح سے قومی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرجائے گی مگر 31ستمبر سے قبل ایک بھی شکست قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے باہر کرسکتی ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق زمبابوے میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں کسی بھی شکست کے خطرے سے بچنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہ ملکی سیریز میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال اگست میں زمبابوے میں سہ ملکی سیریز ہونی ہے جس میں میزبان زمبابوے کے علاوہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان نے شرکت کرنی ہے مگر تاحال سیریز کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.