اے این پی غربی کی تنظیمی کابینہ کو معطل کرکے عثمان غنی کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے،ترجمان عوامی نیشنل پارٹی سندھ

آرگنائزنگ کمیٹی کابینہ کی تشکیل تک تمام تنظیمی معاملات کو آگے بڑھائیگی ،یونین کونسل کی سطح پر قائم وارڈوں کی تنظیمیں بدستور کام کرتی رہیں گی

جمعہ 24 جولائی 2015 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اے این پی ضلع غربی کی تنظیمی کابینہ کو معطل کرکے عثمان غنی کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے کمیٹی مراد خان،عالم زیب الائی ،میاں سید عبدالواحد،الحاج یوسف خان ،انور علی اور سرفراز جدون پر مشتمل ہوگی ،صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی جلد ازجلد ضلعی کابینہ تشکیل دے گی اور کابینہ کی تشکیل تک تمام تنظیمی معاملات کو آگے بڑھائے گی ،یونین کونسل کی سطح پر قائم وارڈوں کی تنظیمیں بدستور کام کرتی رہیں گی صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے مذید کہا ہے کہ ضلع غربی میں اے این پی کے عہدیداران و کارکنان کے ساتھ جو ظلم و بربریت کی گئی اس کی مثال ملکی تاریخ میں نہیں ملتی گزشتہ چند سالوں میں تین ضلعی صدور ایک جنرل سیکریٹری سمیت درجنوں عہدیداران کو شہید کیا جاچکا ہے کارکنان ورہنماؤں کے گھروں اور املاک پر پچاس سے زائد بم حملے کیے گئے اور آج تک کسی بھی ذمہ دار کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے عہدیداران و کارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور گھروں اور کاروباری املاک پر مسلسل بم حملوں کی وجہ سے پارٹی نے ضلع غربی میں اپنی سرگرمیاں محدود کردیں تھیں حالیہ ٹارگٹڈ آپریشن کی وجہ سے حالات میں بہتری آنے کے بعد عوامی نیشنل پارٹی جلد بھر پور انداز میں ضلع غربی میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کرے گی ،ضلع غربی کی تمام وارڈ تنظیمیں آرگنائزنگ کمیٹی سے بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :