حلقہ پی پی 100 کے ضمنی انتخاب کیلئے نکالی گئی مسلم لیگ (ن) کی انتخابی ریلی پر تحریک انصاف کے کارکنان کا دھاوا

لاٹھیاں برسا دیں ‘15(ن)لیگی کارکن زخمی ‘ گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

جمعہ 24 جولائی 2015 23:01

کامونکی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 100 میں ضمنی انتخاب کے دوران مسلم لیگ ن کی ریلی پر تحریک انصاف کے کارکنان نے لاٹھیاں برسا دی ہیں جس کے نتیجے میں 15افراد زخمی ‘گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 100 میں ضمنی انتخاب ہونے جا رہا ہے اور انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ریلی کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

جی ٹی روڈ سے گزرتے ہوئے تحریک انصاف کے کارکنان نے ریلی کا گھیراؤ کر لیا اور ریلی میں شامل گاڑیوں پر ڈنڈے برسا دیے جس سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کے دوران 15افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ اس تصادم کے باعث جی ٹی روڈ پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مشتعل افراد کو منتشر کرنے اور ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی لیکن تاحال ٹریفک روانی بحال نہیں ہو سکی۔