عمران خان جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے سبق سیکھیں اورآئندہ الیکشن کا انتظار کریں،ا سٹیج پر دھاندلی کے نعرے لگانے والے عمران خان صاحب اب پچھتا رہے ہیں، ہیلتھ کو آرڈینیٹرپنجاب نسرین اختر ملک کا بیان
پیر 27 جولائی 2015 17:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء وہیلتھ کو آرڈینیٹرپنجاب مسز نسرین اختر ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کو چاہیے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے سبق سیکھیں اورآئندہ الیکشن کا انتظار کریں، تحریک انصاف کو احتجاجوں اور دھرنوں کی سیاست سے اجتناب کرناچاہیے کیونکہ ملک ایسی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، ایک طرف عمران خا ن جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تسلیم کرتے ہیں لیکن دوسری طرف وہ الیکشن کمیشن کے ارکان سے استعفوں کا مطالبہ کرتے ہیں جو کہ غیر مناسب ہے۔
پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہجوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد دھرنے کی سازش اور ساری چیزیں قوم کے سامنے آگئی ہیں اور قوم کو حقائق کا پتہ چل گیا ۔(جاری ہے)
عمران خان نے پریس کانفرنس میں جو وضاحت کرنے کی کوشش کی ہے وہ عوام نے مسترد کردی تھی اب عمران خان دھاندلی دھاندلی کاورد چھوڑ دیں ۔عمران خان نے دو سال جس سیاسی ماحول میں سیاست کی اب اس سے باہر نکلیں اور تعمیری سیاست کی طرف توجہ دیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے آگے بڑھنا چاہتی ہے اس لیے عمران خان کو چاہیے کہ وہ 2018 کے انتخابات کو شفاف ترین بنانے کے لیے حکومت کے ساتھ قانون سازی میں مد د کریں۔ انہوں نے کہا کہ سٹیج پر دھاندلی کے نعرے لگانے والے عمران خان صاحب اب پچھتا رہے ہیں۔ کئی ماہ دھرنوں میں ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔ عمران خان اب انقلاب کے جھوٹے دعوؤں سے نئی نسل کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے۔ تحریک انصاف نے پاکستان کی سیاسی اقدار کو مسخ کر دیا۔ لیکن عمران خان صاحب جان لیں کہ الزام تراشی اور بیان بازی کے ذریعے سیاست کرنے کا وقت گزر چکا ہے۔ عوام کی خدمت کرنے والے ہی عوام کے سامنے سرخرو ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.