قومی اسمبلی ، شناختی کارڈ اجرا کی عمر 18 کی بجائے 16 سال کرنے سمیت چار نجی بل مسترد
منگل 28 جولائی 2015 14:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی نے شناختی کارڈ اجراء کی عمر 18 کی بجائے 16 سال کرنے سمیت چار نجی بل مسترد کر دیئے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں جمشید احمد دستی نے تحریک پیش کی کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (ترمیمی) بل 2015ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ بل کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی عمر 18 کی بجائے 16 سال ہونی چاہیے، اس سے 16 سال کی عمر میں میٹرک پاس کر کے نوکری حاصل کرنے میں آسانی رہے گی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ نادرا نابالغ بچوں کو بھی کارڈ جاری کرتا ہے، دنیا کے بیشتر علاقوں میں 18 سال کی عمر مقرر ہے کسی بھی ملازمت کے لئے عمر کا تعین 25 سال تک بھی کیا جاتا ہے، صرف شناختی کارڈ بنانے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا، اگر عمر کی حد کم کی گئی تو باقی قوانین کو بھی تبدیل کرنا ہو گا۔(جاری ہے)
قومی اسمبلی نے اس تحریک کو مسترد کر دیا۔
جمشید احمد دستی نے تحریک پیش کی کہ مجموعہ تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل 2015ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے پاکستان کے ہر ضلع میں احتساب کے ادارے بنانے میں مدد ملے گی اور کرپشن میں کمی آئے گی، ناقص اشیائے خوردو نوش کی فروخت کو روکنا ممکن ہو گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے بل کی مخالفت کی اور کہا کہ کرپشن کی ہر طرح کی اقسام کو معاشرے سے ختم ہونا چاہیے، کرپشن اور بدعنوانی کے سدباب کے لئے پہلے بھی قوانین موجود ہیں، پہلے ادارے کام نہیں کر رہے تھے، میرٹ پر تعیناتیوں کی وجہ سے اداروں نے کام شروع کر دیا ہے، گڈ گورننس کے ذریعے قوانین پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ کرپشن کے لئے موت کی سزا رکھ دینا مناسب نہیں ہے۔ سپیکر نے ایوان سے رائے لی تو قومی اسمبلی نے بل پیش کرنے کی تحریک کی اجازت نہیں دی۔ ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی نے تحریک پیش کی کہ دستور (ترمیمی) بل 2015ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حج کے دوران مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے والوں کے داخلے پر پابندی
-
پنجاب حکومت کو ہتک عزت قانون پر نظرثانی کا کہوں گا،گورنر پنجاب
-
قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی چل بسے
-
صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 288 نئے منصوبے شامل ہیں،مزمل اسلم
-
پاکستانی آرمی چیف کا دورہ جرمنی اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں
-
ایرانی حکومت نے مرحوم ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی
-
ججز تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 15روز کی مہلت دیدی
-
یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں،بیرسٹرگوہر
-
تحریک انصاف کا پارٹی سیکرٹر یٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کااعلان
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
-
جنرل اسمبلی: ہر سال سربرنیکا نسل کُشی کی یاد منانے کی قرارداد منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.