فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کے ڈائریکٹر کبیر خان کو پاکستان کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا۔
سمیرا فقیرحسین منگل 28 جولائی 2015 16:47
بھارت (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) : فلم ”بجرنگی بھائی جان“ کے بعد فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان ایک اور فلم بنانے جا رہے ہیں جس کو ” فینٹم “Phantom منظر عام پر لا رہے ہیں کبیر خان کا کہنا تھا کہ دونوں فلمیں ایک ہی مسئلے کے دو پہلو ہیں۔ انہوں نے فلم کی پروموشن کے لیے منعقد کی گئی ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے فلم میں مبنی کرداروں پر تبصرہ کیا جس پر وہاں موجود ایک صھافی نے ان سے سوال کیا کہ اپنی فلموں میں پاکستانیوں کو دہشت گرد وں کے کرداروں میں دکھانے پر پاکستان میں رہنے والے آپ کے اپنے رشتہ داروں کا کیا رد عمل ہوتا ہے جس پر کبیر خان اور سیف علی خان مسکرادئے۔
کبیر خان نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کا نام دہشت گرد ی یا دہشت گردی کا نام پاکستان نہیں ہے۔(جاری ہے)
جواب کو مزید تفصیل سے بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ممالک میں امن پسند لوگ ہیں جو دوستانہ تعلقات پر یقین رکھتے ہیں تاہم دہشت گردی کچھ افراد کے ذہن میں موجود شدت پسندی ہے جو پاکستان سے منسوب کر دی گئی ہے۔
کبیر خان کا یہ جواب سنتے ہی تقریب میں موجود ایک صحافی پاکستان کی حمایت کرنے پر ان پر پھٹ پڑا اور چیختے ہوئے کہنے لگا کہ اگر پاکستانی دہشت گرد نہیں ہیں تو اور کون ہیں؟؟؟ صحافی کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں کوئی بھی شدت پسند نہیں ہے اگر ہے تو بتایا جائے کہ کون ہے؟؟ جس پر وہ صحافی تقریب میں موجود تمام افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.