جارحانہ ایرانی بیانات قابل مذمت ہیں،سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

ایسے بیانات اچھے تعلقات کے خواہاں ملک کے عزم کا مظہر نہیں ٗمیڈیا سے گفتگو

منگل 28 جولائی 2015 17:50

جارحانہ ایرانی بیانات قابل مذمت ہیں،سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران کے جارحانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات اچھے تعلقات کے خواہاں ملک کے عزم کا مظہر نہیں یوریی یونین کی فارن پالیسی چیف فیڈریکا مغیرنی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ یہ سب ہمارے لئے ناقابل قبول ہے عادل الجبیر کے مطابق ایسے بیانات اچھے تعلقات کے خواہاں ملک کے عزم کا مظہر نہیں یہ بیانات صورتحال کو خراب کر رہے ہیں اور بات صرف یہی نہیں رک جاتی ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے دورہ کویت میں بحرینی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ منامہ نے ایران سے اسلحہ سمگلنگ میں ملوث دو افراد گرفتار کئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں دو ٹوک الفاظ میں ان دعوؤں کو غلط قرار دیتا ہوں۔