کوہاٹ میں پانچ پولنگ سٹیشنوں پر ری الیکشن کیلئیے سیکیورٹی انتظامات مکمل ‘ اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد
بدھ 29 جولائی 2015 12:30
کوہاٹ۔29جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء ) کوہاٹ میں پانچ پولنگ سٹیشنوں پر ری الیکشن کیلئے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ پولیس آپریشن میں14مطلوب اشتہاریوں سمیت 35مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔30جولائی کوری الیکشن کے حوالے سے پولیس لائنز میں ریہرسل کی گئی جس میں پولنگ سٹیشنوں کی نوعیت اور درپیش چیلنجز سے متعلق پولیس افسروں اور اہلکاروں کوآگاہ کیا گیا اور انہیں امن و امان یقینی بنانے اور کسی بھی ہنگامہ آرائی یا بد نظمی کے عزائم ناکام بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
کوہاٹ ڈھیری بانڈہ ،حسن بانڈہ اور شکر درہ کے بعض پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پولنگ کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ پولنگ سٹیشنوں کے گرد 200میٹر کے علاقے میں سیکیورٹی زون قائم کرکے پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.