ایشز سیریز:11سال بعد انگلش ٹیم بغیر کسی جنوبی افریق پلیئر کے میدان میں اترے گی
بدھ 29 جولائی 2015 14:55
ایجباسٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جولائی۔2015ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا سے ایشز سیریز کے تیسرے میچ کیلئے ایجباسٹن کے میدان میں اتریں گے۔ اس میچ کی خاص بات یہ ہوگی کہ انگلش ٹیم گیارہ برس بعد پہلی بار کسی بھی جنوبی افریقی پلیئر کے بغیر کوئی ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ انگلش ٹیم نے آخری بار ویسٹ انڈیز کے خلاف اینٹیگا میں2004میں کھیلے گئے میچ میں کسی بھی جنوبی افریقی کھلاڑی کے بغیر شرکت کی تھی۔
یہاں سے واپسی پرجوہانسبرگ میں پیدا ہونے والے اینڈریو سٹراس جو کہ دورہ ویسٹ انڈیز کا بھی حصہ تھے تاہم انہیں کھیلنے کا موقع نہ تھا، کو زمبابوے کیخلاف لارڈز میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں اوپننگ کا موقع دیا گیا۔ اس کے بعد سے تاحال انگلش ٹیم 139ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہے اور ہر میچ میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کسی نہ کسی صورت موجود رہتی ہے۔(جاری ہے)
ان میں کیون پیٹرسن، میٹر پرائر، جوناتھن ٹراٹ، نک کیمپٹن، گیری بیلنس شامل ہیں۔
مجموعی طور پر ان چھ کھلاڑیوں نے اس عرصے کے دوران359کیپس جیتیں جبکہ 66سنچریز سکور کیں۔آج کے میچ کیلئے گیری بیلنس کی جگہ جانی بیئرسٹو کو شامل کیا گیا ہے اور یوں انگلش ٹیم آج گیارہ برس بعد پہلی بار کسی بھی جنوبی افریقی کھلاڑی کے بغیر میدان میں اتر رہی ہے۔ ایشز سیریز کے ابتدائی دو میچز کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ
-
عماد وسیم نے پاکستانی ٹیم میں اپنے کردار کا انکشاف کر دیا
-
رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
-
پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم
-
رکی پونٹنگ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار، وجہ بھی بتا دی
-
پی سی بی نے آفیشلز پر سفری پابندیاں نافذ کر دیں
-
انگلینڈ کے دو اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف چند ٹی ٹونٹی میچوں سے محروم رہیں گے
-
امریکا نے سندیپ لمی چانے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
-
انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر
-
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ منسوخ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.