گلوکار سونو نگم نے زندگی کی42بہاریں دیکھ لیں
جمعرات 30 جولائی 2015 11:43
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)بالی ووڈ کی سینکڑوں فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے سْریلے گلوکار سونو نگم نے زندگی کی42بہاریں دیکھ لیں۔30جولائی1973کو بھارتی ریاست ہر یانہ کے شہر فریدہ آباد میں پیدا ہونے والے سو نو نگم نے چار سال کی کم عمر ی سے نا مور گلوکار محمد رفیع کے گانے گاتے ہوئے اپنے والد کی رہنمائی میں گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا تاہم بالی ووڈ کی فلموں میں بحیثیت پلے بیک سنگر کے طور پر گانے کا آغاز انیس سال کی عمر سے کیا۔
سو نو نگم نے باقاعدہ طور پر 1990میں ہدایت کار مہیش بھٹ کی فلم جنم کیلئے پہلی مرتبہ پلے بیک سنگر کے طور پر گانا ریکارڈ کر وایا اوراب تک وہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں سرفہرست اور سپر اسٹارہیروزکے لیے پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گانے ریکارڈ کرواچکے ہیں۔(جاری ہے)
سونو نگم ہندی کے ساتھ ساتھ مختلف علاقائی اورغیر ملکی زبانوں جیسے تامل،میراٹھی،پنجابی،بنگالی،ملیالم،تلگو،نیپالی میں بھی گانے گا چکے ہیں ۔ دو دہائیوں پر محیط ان کا کیرئیر اب تک کامیابی سے جاری وساری ہے۔ فلموں کیلئے اپنی آواز کا جادو جگانے کیلئے ساتھ ساتھ سو نو نگم میوزیشن، میوزک کمپوزر،ایکٹر،میوزک ڈائیریکٹر اور ٹی وی میزبان بھی ہیں اور ان تما م شعبوں میں بھی مداحوں سے داد وصول کر چکے ہیں۔
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.