اسلام آباد :قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کو پیش کرنے کی تحاریک پیش کی ھئیں۔ اگر ممبر قومی اسمبلی نہیں تھے تو تنخواہیں اکاونٹس میں کیوں بھیجی گئیں؟؟؟ پی ٹی آئی کی واپس کی گئی تنخواہوں کو فلڈ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے جمع کروایا جا رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی۔
سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 11:46
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : پارلیمنٹ ہاؤس کے بایر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک پیش کی گئیں لیکن گذشتہ کل وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں الثریت نے رائے دی کہ پی ٹی آئی کو قبول کیا جائے کیونکہ ایوان میں ان کا کردار قابل ذکر ہے.
انہوں نے کہا کہ 17 ویں آئینی ترمیم کے بعد جے یو آئی کا کردار سب کے سامنے ہے. اور ایم کیو ایم آئیں آئین کرتی ہے لیکن غیر آئینی صدر کی حمایت بھی کرتی ہے.(جاری ہے)
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی اراکین کی واپسی بھی حکومت کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے کا حصہ ہے. اگر ہم اسمبلی ممبر نہیں تھے تو تنخواہیں اکاؤنٹس میں کیوں ٹرانسفر کی گئی تھیں.
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی واپس کی گئی تنخواہوں کو فلڈ متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے جمع کروایا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے عوام نے اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے. ایوان نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے کر لے ہم یہاں کوئی خیرات لینے نہیں آئے. انہوں نے کہا کہ ہمارا ضمیر مطمئن اور موقف واضح ہے اگر جوڈیشل کمیشن کچھ دیر پہلے بن جاتا تو الیکشن میں اصلاحات وقت پر ہو جاتیں.مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.