پاکستان ٹی 20میں سری لنکا کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ، عامر سہیل
جمعرات 30 جولائی 2015 11:57
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپیئن سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عامر سہیل کا کہنا تھا کہ جے وردھنے اور سنگاکارا کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کے سری لنکا کو زیر کرنے کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔عامر نے کہا کہ سری لنکا کا گزشتہ سال عالمی کپ جیتنا اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی اسکواڈ میں باصلاحیت کھلاڑی اور فائر پاور موجود ہے جس کے ذریعے سیریز جیتی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
ان کے مطابق سری لنکن ٹیم ان دنوں تعمیر نو سے گزر رہی ہے اور ان کے اسکواڈ میں متعدد نئے کھلاڑی موجود ہیں۔انہوں نے اتفاق کیا کہ پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد سری لنکن ٹیم میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ، شاہد آفریدی کی کپتان اور مختار احمد اور محمد رضوان جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی موجودگی میں پاکستان کا میزبان ٹیم پر پلڑا بھاری ہے۔انہوں نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سری لنکن بلے بازوں کو مشکل میں ڈال سکتے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حفیظ کی باوٴلنگ کی کمی محسوس کرے گامزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.