سعودی عرب سے تین ارب روپے سے زائد گرانٹ ملنے کی توقع ہے ‘ رقم ملتے ہی82 کلومیٹر سڑک کی کارپٹنگ کر دینگے ‘ شیخ آفتاب
جمعرات 30 جولائی 2015 15:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سے تین ارب روپے سے زائد گرانٹ ملنے کی توقع ہے ‘ رقم ملتے ہی82 کلومیٹر سڑک کی کارپٹنگ کر دیں گے ۔
(جاری ہے)
جمعرات کو قومی اسمبلی میں مسرت احمد زیب کے چکدرہ تا مینگورہ سڑک کی ناگفتہ بہ حالت سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سڑک کے حوالے سے فاضل رکن کی تشویش درست ہے، یہ 135 کلومیٹر طویل شاہراہ ہے، چکدرہ تا مینگورہ سڑک کا فاصلہ 36 کلومیٹر ہے، 26 کلومیٹر پر کام مکمل کر لیا گیا ہے، پچاس کلومیٹر ٹکڑے پر کام جاری ہے، موسم جوں ہی بہتر ہو گا، کام مکمل کر لیا جائے گا۔
وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ملک بھر میں سڑکوں کی مرمت اور تعمیر کی ذمہ داری این ایچ اے کی ہے، ادارے کے چیئرمین اور ارکان کے دفاتر صرف اسلام آباد میں ہوتے تھے، ہم نے ہر صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ایک ممبر اور جنرل منیجر کو بٹھا دیا ہے ہم انہیں ہدایت کریں گے کہ وہ ان سے خود رابطہ کر کے ان کے تحفظات دور کریں، سعودی عرب سے ہمیں تین ارب روپے سے زائد گرانٹ ملنے کی توقع ہے رقم ملتے ہی 82 کلومیٹر سڑک کی کارپٹنگ کر دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.