مردم شماری 2016ء: حکومت 2 لاکھ سے زائد فوجی اور سویلین ملازمین کو تعینات کرے گی

جمعہ 31 جولائی 2015 15:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) 2016ء میں ہونے والی مردم شماری کے لئے حکومت نے 207000 سے زائد فوجی اور سویلین اہلکاروں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ قومی مردم شماری مارچ 2016ء میں منعقد ہو گی اور تمام بلاکس کو اہاطہ کرنے اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ان اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا اس حوالے سے گزشتہ دنوں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں پاپولیشن مردم شماری کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

چیف ماہر شماریات آصف باجوہ نے اجلاس کو مردم شماری کے حوالے سے اب تک کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جو کہ 8 سالوں سے التواء کا سکار ہے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 20700 سے زائد افراد کو تعینات کیا جائے گا جو 165000 سے زائد بلاکس میں جا کر ذمہ داریاں پوری کریں گے اخری مردم شماری 1998ء میں وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں کی گئی دور کی مردم شماری کے لئے ورک فورس 1998ء سے 16 فیصد زائد ہے کیونکہ حکومت نے بلاکس کی تعداد بڑھا دی ہے اور اس مردم شماری پر 14.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :