پی ٹی آئی ٹیکس کے خلاف تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی بھر پور حمائیت کرتی ہے‘عبدالعلیم خان
یکطرفہ بینکنگ ٹیکس ظالمانہ اور تاجر کش اقدام ہے ،حکومت فیصلہ فوری واپس لے ‘ پولیٹیکل ایڈوائزر چیئرمین پی ٹی آئی
جمعہ 31 جولائی 2015 20:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈٖوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پارٹی فیصلے کے مطابق تحریک انصاف مکمل طور پر تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور یکم اگست کے ملک گیر ہڑتال کے فیصلے کی مکمل تائید و حمائت کرتے ہیں ، حکومتی مشیر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اشاروں پر پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں جس کے نتیجے میں تاجر طبقے میں سخت بے یقینی اور بے چینی پا ئی جاتی ہے ،بینکنگ ٹیکس عائد کرنے کا یکطرفہ فیصلہ تاجر کش اور ظالمانہ اقدام ہے جس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ۔
حکومت کو یہ فیصلہ جلد یا بدیر واپس لینا ہی ہو گا ۔عبدالعلیم خان نے مطالبہ کیا کہ باقی ماندہ 3فیصد ٹیکس بھی فوری طور پر واپس لیا جائے اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس قد ر ناکام پالیسیوں پر فوری طور پر استعفیٰ دیں ۔(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ،انہوں نے کہا کہ روزانہ کے لین دین پر ٹیکس لگانابینکنگ نظام کو تباہ کرنے کے مترادف ہے اور یہ 0.6فیصد بھی غلط تھا اور 0.3فیصد بھی سراسر ناجائز ہے اورثابت ہو گیا ہے کہ نواز لیگ نے ہمیشہ تاجروں کا نام لے کر ان سے ہی بے اعتنائی کا مظاہر کیا ہے ۔
عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ سے بھی اپیل کی کہ وہ یکم اگست کی ہڑتال کو ہر قیمت پر کامیاب بنائیں اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف سخت احتجاج کریں ۔چئیر مین تحریک انصاف کے مشیر شعیب صدیقی کے مطابق عمران خان کے دورہ لاہور میں انجمن تاجران کے عہدیداران حاجی طاہر نوید اور میاں طارق فیروز کی قیادت میں تاجر برادری کے نمائندے ملاقات کریں گے اور پارٹی کی طرف سے اُن کی بھر پور حمائیت کی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
-
پاکستان کا ملک میں سولر پینلز کی تیاری شروع کرنے کا منصوبہ
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.