ڈاکٹر سید وسیم اختر نے وِدہولڈنگ ٹیکس کے ظالمانہ فیصلے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی
جمعہ 31 جولائی 2015 20:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے وِدہولڈنگ ٹیکس کے ظالمانہ حکومتی فیصلے کے خلاف قراردادپنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہاگیا ہے کہ ’’یہ ایوان مطالبہ کرتاہے کہ حکومت وِدہولڈنگ ٹیکس کے ظالمانہ فیصلے کوفوری واپس لے اور اس ٹیکس کوختم کرکے تاجربرادری کومزیدریلیف دینے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے‘‘۔
دریں اثناء ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے۔نئے نئے ٹیکس لگاکرغریب عوام کوزندہ درگور کیاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ودہولڈنگ ٹیکس کے ظالمانہ فیصلے پرپورے ملک کی تاجربرادری اس وقت سراپا احتجاج ہے۔(جاری ہے)
جماعت اسلامی تاجربرادری کی مکمل حمایت اور تعاون کااعلان کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ افسوسناک امر یہ ہے کہ نوازشریف حکومت اپنے وعدوں اور دعوؤں کو بھلاکر مہنگائی،بیرزگاری اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔
پہلے سے پسے ہوئے عوام پرمزیدٹیکس لگاکران کاخون نچوڑاجارہاہے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مطالبہ کیاکہ مسلم لیگ (ن)اپنے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پوراکرے اور ملک سے مہنگائی،غربت،بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ عملی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ ودہولڈنگ کے نام پر ظالمانہ ٹیکس کوفی الفور واپس لے تاکہ تاجر برادری سکھ کا سانس لے سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.