انسدادڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘ چیف سیکرٹری پنجاب
سرکاری محکمے مون سون بارشوں کے دوران ڈینگی کے خطرے سے بچاؤ کے لئے متعین کردار تندہی سے ادا کریں ڈی سی اوز متعلقہ اضلاع میں ممکنہ ہاٹ سپاٹس کی جیوٹیگنگ کر کے ڈیٹا پی آئی ٹی بی کو فراہم کریں‘خضریات گوندل کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 31 جولائی 2015 21:34
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) چیف سیکرٹری پنجاب خضرحیات گوندل نے کہاہے کہ انسداد ڈینگی مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حالیہ بارشوں کے بعد ڈینگی کے خاتمے کی مہم کو مزیدتیز کیا جائے۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں انسدادڈینگی مہم انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے مون سون بارشوں کے دوران ڈینگی کے خطرے سے بچاؤ کے لئے اپنا متعین رول تندہی سے ادا کریں۔
ڈینگی پر قابو پانے کے لئے جذبے اور محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈی سی اوزمتعلقہ اضلاع میں ممکنہ ہاٹ سپاٹ کی جیوٹیگنگ کے ذریعے نشاندہی کر کے ڈیٹا پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو مہیا کیا جائے۔(جاری ہے)
چیف سیکرٹری نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران ضروری عوامل کے لئے فنڈز کی کمی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
صوبائی اور وفاقی محکمے انسداد ڈینگی مہم کے دوران اشتراک عمل کا مثالی مظاہرہ کریں۔ چیف سیکرٹری خضرحیات گوندل نے انسدادڈینگی انتظامات میں سرکاری اداروں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔ اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی ماجدظہور‘ محسن لطیف‘ لبنیٰ فیصل‘ چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمرسیف‘ کمشنر لاہور ڈویژن‘ ڈی سی اور دیگراعلیٰ انتظامی افسران موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.