قیمتی وسائل کرپشن اور تعیش کی نظر ہوتے دیکھ کر دل کڑھتا ہے ‘ڈاکٹر طاہر القادری
ظلم اور استحصال کیخلاف جاری جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچا ؤں گا،نوجوان امن کے سفیر بنیں قائد عوامی تحریک کی طرف سے پی ایچ ڈی کرنے پر دو اساتذہ کیلئے ایک ایک لاکھ کا انعام عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلبا و طالبات اور اساتذہ کی تربیتی نشست سے خطاب
جمعہ 31 جولائی 2015 21:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مختلف کالجز کے طلبہ و اساتذہ کی خصوصی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں جب امت مسلمہ بالخصوص پاکستان کے وسائل، تعیش اور کرپشن کی نظر ہوتے دیکھتا ہوں تو میرا دل کڑھتا ہے ۔ نوجوانوں کوجدید علم سے محروم رکھنے والے ملک و قوم کے ساتھ ساتھ اﷲ اور اسکے رسول ﷺ کے مجرم ہیں ۔
عوام کے وسائل عوام کو علم دینے اور انکے سماجی بنیادی مسائل کے حل پر خرچ ہونے چاہیئیں، یہ اسی وقت ممکن ہے جب آئینی اور قانونی ایوان کرپشن اور کرپٹ عناصر سے پاک ہوں گے ۔، ظلم اور استحصال کیخلاف جاری آئینی،سیاسی ،قانونی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لوں گا،نوجوان امن کے سفیر بنیں۔(جاری ہے)
انہوں نے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلباء و طالبات کے تربیتی سیشن سے خطاب میں کہاکہ اسلام تحصیل علم،تحریک علم،اور خدمت علم کا نام ہے ۔
نوجوان اپنے مطالعہ اور فکر میں فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کے مضمون کو شامل کریں،فکری و نظریاتی انتہا پسندی معتدل معاشرے کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔حکمرانوں کی ترجیحات، زمینی حقائق اور عوامی خواہشات میں مطابقت نہ ہونے کی وجہ سے انتشار اور تشدد فروغ پذیر ہے ۔اس موقع پر منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین ،ڈاکٹر خان محمد ،ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی اور ڈاکٹر شبیر احمد جامی کو پی ایچ ڈی کرنے پر ایک ایک لاکھ روپے کا انعام دیا ۔انہوں نے تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام نے ہر انسان کیلئے یکساں حقوق متعین کئے ہیں اسلام کی نظر میں ہر ذی روح برابر ہے مگر عالم اور جاہل کو برابر کھڑا نہیں کیا گیا ،عالم کو جاہل پر فوقیت دی گئی ہے۔انہوں نے تربیتی نشست میں شریک سینکڑوں طلباء و طالبات سے کہاکہ وہ علم کے حصول پر توجہ دیں یہی قرآن اور پیغمبر اسلام کا حکم ہے ،انہوں نے کہاکہ نوجوان پاکستان کی امید ہیں اور نوجوان انتہا پسندی اور تنگ نظری سے دور رہیں،اﷲ کیلئے علم حاصل کرو اور اﷲ کیلئے اسے خرچ کرو،دنیا میں ضرور رہو مگر دنیا تم میں نہ رہے ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نبی آخر الزماں ﷺ نے کہاکہ اگر مال اور دنیا مجھے عزیز ہوتی تو میں اپنے دشمن کو مچھر کے برابر بھی نہ ملنے دیتا،انہوں نے کہا کہ مال اور دنیا پر اﷲ اور اسکے رسول ﷺ نے کبھی فخر نہیں کیا ، نوجوان دین ،ایمان،کردار اور اعمال صالح کو اپنی طاقت بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.