یورپا لیگ ، بوروشیا نے وولفز برگر کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا

ہفتہ 1 اگست 2015 12:50

یورپا لیگ ، بوروشیا نے وولفز برگر کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا ..

انگلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) یورپا لیگ کوالیفائنگ فٹبال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں بوروشیا ڈورٹمنڈ نے وولفز برگر کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔ یورپا لیگ کوالیفائنگ فٹبال ٹورنامنٹ میں جرمن کلب ڈورٹمنڈ کا مقابلہ وولفز برگر کیساتھ ہوا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ، کھیل کے پہلے ہاف میں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے جو ناکام رہے لیکن دوسرے ہاف کے پندرہویں منٹ میں ڈورٹمنڈ کی ٹیم نے حریف کیخلاف زبردست گول سکور کر کے ایک گول کی برتری حاصل کر لی جو کہ کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔