قومی ویمن نیٹ بال ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے شروع ہوگا
ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں 10 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی مدثر آرائیں
اتوار 2 اگست 2015 11:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اگست۔2015ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم ستمبر سے کراچی میں شروع ہوگا۔
(جاری ہے)
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری مدثر آرائیں نے بتایا کہ تربیتی کیمپ کے لئے ملک بھر سے 18 خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے اورتربیتی کیمپ میں کوچ امہ لیلہ کلثوم کھلاڑیوں کو کو جدید اور اعلیٰ تربیت دیں گی، انہوں نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پرسلیکشن کمیٹی نے اسلام آباد میں کھیلی گئی قومی ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ کے دوران کیا تھا،مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں 10 رکنی قومی ٹیم شرکت کرے گی، یہ چیمپئن شپ 12 دسمبر سے ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی، جن میں چودہ ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، افغانستان، مالدیپ، میزبان ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائیشیا، تائیوان، کوریا، جاپان، تھائی لینڈ، برونائی شامل ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا ایک اور اپ سیٹ
-
عماد وسیم نے پاکستانی ٹیم میں اپنے کردار کا انکشاف کر دیا
-
رکی پونٹنگ کے بعد اینڈی فلاور کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
-
پی ایچ ایف ہیڈ کوارٹر کے ملازمین پانچ ماہ سے تنخواہ سے محروم
-
رکی پونٹنگ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار، وجہ بھی بتا دی
-
پی سی بی نے آفیشلز پر سفری پابندیاں نافذ کر دیں
-
انگلینڈ کے دو اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف چند ٹی ٹونٹی میچوں سے محروم رہیں گے
-
امریکا نے سندیپ لمی چانے کو ویزہ دینے سے انکار کردیا
-
انگلینڈ کے خلاف سیریز، بابر نے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کا اشارہ دیدیا
-
ٹی ٹوئنٹی میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کی بنگلادیش کو شکست
-
وسیم اکرم سمیت معروف کھلاڑی کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر
-
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ منسوخ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.