ناسا کے خلانورد نے زمین،چاند اور سورج کی رنگ برنگی تصاویر ارسال کردیں

16 گھٹنے کے خلائی سفر کے دوران24 سورج غروب ہوتے ہوئے دیکھے، خلانورد اسکاٹ کیلی

اتوار 2 اگست 2015 16:25

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء )امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا کے خلانورد اسکاٹ کیلی نے عالمی خلائی اسٹیشن سے زمین،چاند اور سورج کی خوبصورت اور رنگ برنگی تصاویر ارسال کردیں۔عالمی میڈیا کے مطابق سکاٹ کیلی نے خلا میں موجود عالمی خلائی اسٹیشن سے لی گئی زمین،چاند اور سورج کی خوبصورت تصاویر ٹوئٹر کے ذریعے زمین پر ارسال کی ہیں۔

(جاری ہے)

کیلی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے 16 گھٹنے کے خلائی سفر کے دوران24 سورج غروب ہوتے ہوئے دیکھے۔ اور ایک وقت ایسا بھی تھا کہ 48 گھنٹے تک انہوں نے کوئی سورج غروب ہوتے ہوئے نہیں دیکھا۔ کیلی جے ایک سو چھبیس روس میں امریکا،کینڈا کی رنگ برنگی تصاویر ارسال کیں۔ افریقہ کے صحرا کی تصاویر کے ساتھ چاند اور سورج کے تصویری نظارے بھی ارسال کئے۔