میکسیکو میں رہائشی عمارت سے 4خواتین اور ایک مرد کی لاشیں برآمد، مقتولین میں ایک فوٹو جرنلسٹ بھی شامل

اتوار 2 اگست 2015 17:32

میکسیکو ۔(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اگست۔2015ء) میکسیکو کے دارالحکومت میں متوسط طبقہ کے رہائشی علاقہ میں رہائشی عمارت میں 4خواتین اور ایک مرد کی لاشیں پائی گئیں جس سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق نروارتے کے نواحی علاقہ میں متوسط طبقہ کی 3خواتین کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی پراسیکیوٹر کے مطابق مقتولین میں میکسکو کے معروف میگزین میں کام کرنے والا ایک فوٹو جرنلسٹ بھی شامل ہے ۔

واضح رہے کہ میکسیکو بھر میں منشیات کے سمگلروں کے مختلف گروہوں میں تشدد کے واقعات عام ہیں جو کہ ایک دوسرے افراد کو حملوں کا نشانہ بناتے ہیں تاہم نسبتاً پرسکون اور منشیات کے سمگلروں کی عدم موجودگی والے علاقہ سے پانچ لاشیں ملنے کے باعث اس علاقہ کے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔