حساس ادارے کی کارروائی ، بلوچستان میں القاعدہ برصغیر کا مطلوب کمانڈر ہلاک ہوگیا،مارے گئے دہشتگرد پر30لاکھ روپے کا انعام مقررتھا، بلوچستان میں کسی دہشتگرد کو نہیں رہنے دیا جائے گا ،صوبے میں دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، الطاف حسین برطانوی شہری ہیں انکے بیانات قابل مذمت ہیں،الطاف حسین کو سیاست اور زبان درازی کا شوق ہے تو یہاں آکر سیاست کریں،وزیر داخلہ بلوچستان سرفرا زبگٹی کی پریس کانفرنس
اتوار 2 اگست 2015 19:12
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) وزیر داخلہ بلوچستان سرفرا زبگٹی نے کہا ہے کہ حساس ادارے کی کارروائی میں بلوچستان میں القاعدہ برصغیر کا مطلوب کمانڈر ہلاک ہو گیا، مارے گئے دہشتگرد پر30لاکھ روپے کا انعام مقررتھا، بلوچستان میں کسی دہشتگرد کو نہیں رہنے دیا جائے گا ،صوبے میں دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا الطاف حسین برطانوی شہری ہیں انکے پاکستان مخالف بیانات کی شدید مذمت کرتے ہیں،الطاف حسین کو سیاست اور زبان درازی کا شوق ہے تو یہاں آکر سیاست کریں۔
اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہاکہحساس ادارے نے کارروائی کر کے القاعدہ کمانڈر کو ہلاک کر دیاہے، مرنے والے دہشتگرد کی شناخت عمر لطیف عرف لقمان کے نام سے ہوئی جبکہ اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کسی دہشتگرد کو نہیں رہنے دیا جائے گا ، دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہلاک کمانڈر عمر لطیف پر تیس لاکھ روپے کا انعام مقررتھاوہ بلوچستان میں القاعدہ برصغیر کا کمانڈر تھا۔ الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقریر کے سوال پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین برطانوی شہری ہے وہ وہاں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف زبان درازی کرتا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں،الطاف حسین کو سیاست اور زبان درازی کا شوق ہے تو یہاں آکر سیاست کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.