سکھر بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ‘ گڈوبیراج پرسات لاکھ کیوسک پانی کی آمد ‘ کئی دیہات زیر آب آگئے ، محکمہ آبپاشی و حکومتی نمائندگان غائب ‘ سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر

اتوار 2 اگست 2015 22:09

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 اگست۔2015ء) سکھر بیئراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ، گڈو بیئراج پرسات لاکھ کیوسک پانی کی آمد ، کئی دیہات زیر آب آگئے ، محکمہ آبپاشی و حکومتی نمائندگان غائب ، سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد دریاء سندھ میں سیلابی صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے اور گڈو بیئراج کے بعد سکھر بیئراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے انچارج کنٹرول روم سکھر بیئراج عبدالعزیز سومرو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے روز گڈو بیراج پر پانی کی آمدساتھ لاکھ 37ہزار نو سو انسٹھ کیوسک جبکہ اخراج ساتھ لاکھ 29ہزار 338کیوسک اسی طرح سکھر بیئراج میں پانی کی آمد6 لاکھ 42ہزار پانچ سو پچانوے کیوسک اور خراج 6پندرہ ہزار 995کیوسک اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمددو لاکھ 41ہزار چھ سو اڑتالیس کیوسک اور خراج دو لاکھ 36ہزار 323کیوسک ریکارڑ کیا جا رہا ہے دریائے سندھ میں مسلسل پانی میں اضافے کے بعد اندرون سندھ کے کچے کے کئی دیہات سیلابی پانی کی وجہ سے زیر آب آگئے ہیں وہاں کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے مال مویشی کے ہمراہ محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے واضع رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے اندرون سندھ کے دیہی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے تاہم سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار زندگی گذرانے پر مجبور ہیں اور ضلعی انتظامیہ سمیت حکومتی نمائندگان غائب نظر آرہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :