اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری فلم” ہومن جان“ عیدالضحی پرسینماگھروں کی زینت بنے گی
پیر 3 اگست 2015 11:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اگست۔2015ء) ماڈل واداکارہ ماہرہ خان کی دوسری فلم” ہومن جان“ عیدالضحی پرسینماگھروں کی زینت بنے گی۔ جس میں ان کے علاوہ اداکارہ سونیا جہاں، بشری انصاری، ارشد محمود، جمال شاہ، شیر یار منور اور عدیل حسین ہیں۔ اس میوزیکل لوسٹوری فلم کے ڈائریکٹر عاصم رضا اور پروڈیوسر شیر یار منور ہیں۔تفصیل کے مطابق ماڈل واداکارہ ماہرہ خان کی عیدالفطر پر ”بن روئے“ ریلیز ہوئی جس کو باکس آفس پر اچھا رسپانس ملا اب یہ فلم سات اگست کو بھارت کے سینماوٴں میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے ۔
ماہرہ خان کے کیرئیر کی تیسری فلم ”ہو من جان“ بھی ریلیز کے لیے بالکل تیار ہے جس میں ان کے مقابل شہر یار منور اور عدیل حسین نے مرکزی کردار نبھائے ہیں ۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں رہنے والے نوجوانوں کے موضوع پر بنائی جانے والی اس فلم کا کیمرہ کلوز ہوچکا ہے اور ان دنوں پوسٹ پروڈکشن کو مکمل کیا جارہا ہے۔شہر یار منور صدیقی اس فلم کو پروڈیوس کرنے کے ساتھ خود بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں ۔
اداکارہ کی سال رواں میں ریلیز ہونے والی یہ دوسری فلم ہوگی جس میں وہ ایک گلوکارہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ ”رئیس“ میں اس کی بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں جو سال 2016ء میں 8جولائی کو پاکستان، بھارت سمیت یورپ میں بیک وقت نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام کو دیانتداری سے کیا ہے ، مجھے جو بھی کردار دیا اسے چیلنج سمجھا ۔ بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہاں اداکار سے لے کر ہر شخص کو معلوم ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔ ڈائریکٹر شوٹنگ سے پہلے ہی اپنا پیپرورک مکمل کرکے آتا ہے اس نے سیٹ پر پہنچنا اور اپنا کام شروع کردینا ہے۔ شوٹنگ کے دوران سنیئر جونیئر کا فرق ختم اور ہر کوئی اپنی ڈیوٹی میں مصروف ہوتاہے ۔ شاہ رخ خان ، فرحان اختر اور نوید صدیقی کے ساتھ شوٹ کرتے ہوئے کہیں بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.