ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ موجود ہے صرف بات موقع ملنے کی ہے ‘ بہار بیگم
پیر 3 اگست 2015 13:09
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ، میں نے اپنے کیریئر کے دوران فلموں کی تعداد کی بجائے اس کے معیار کو ترجیح دی ہے اور اسی وجہ سے میرے پرستاروں کو میرا کام اچھا لگا ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ شروع میں جب فلم انڈسٹری میں داخل ہوئی تو مجھے رقص نہیں آتا تھا اس کے لئے ماسٹر عاشق حسین سمراٹ مجھے ایک سال تک رقص کی تعلیم دیتے رہے مگر مجھے ڈانس آنا تھا اور نہ آیا ۔
لیکن یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اب میں عوام میں پسندیدگی کا درجہ رکھتی ہوں جو کسی بھی فنکار کے لئے اعزاز کی بات ہوتی ہے ۔ بہار بیگم نے کہا کہ ہم نے تو اپنا کام کر لیا ہے اب نئے اداکاروں کا وقت ہے اور وہ محنت سے اپنی پہچان بنائیں ۔ ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک ٹیلنٹ موجود ہے صرف بات موقع ملنے کی ہے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف پاکستانی گلوکارعلی ظفرکی 44 ویں سالگرہ 18 مئی کو منائی جائے گی
-
بتیاں بجھائی رکھ دی، دلجیت نے مداحوں ہی نہیں شازیہ منظورکا دل بھی جیت لیا
-
حازم بنگوار کا ان کے لباس پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب
-
سلمان خان کی زندگی بخشنے کیلئے لارنس بشنوئی نے بڑی شرط رکھ دی
-
بالی وڈ سٹار کیون مائیکل کا لاہور آرٹس کونسل الحمرا کا دورہ، پاکستان کی ثقافت میں دلچسپی کا اظہار
-
سیف علی خان نے بازو سے کرینہ کے نام کا ٹیٹو ہٹا دیا
-
دلجیت دوسانجھ نے شازیہ منظورکا مشہورپنجابی گانا گایا، ویڈیووائرل
-
معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نورجہاں کی صاحبزادی ظل ہما کی دسویں برسی(کل)منائی جائے گی
-
شادی کے 10منٹ بعد ہی پتا چل گیا تھا غلط انسان سے شادی ہوئی،نادیہ کا پہلی شادی سے متعلق انکشاف
-
فلم اسٹارز کے ساتھ لوگوں کا سیٹ پرجانا وسائل کا زیاں ہے، فرح خان
-
سلمان خان کی جان بخشنے کیلئے گینگسٹر لارنس بشنوئی کمیونٹی نے اہم شرط رکھ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.