سلمان خان کی زندگی بخشنے کیلئے لارنس بشنوئی نے بڑی شرط رکھ دی
بدھ 15 مئی 2024 22:47
(جاری ہے)
سومی علی کے معافی نامے کے بعد بشنوئی کمیونٹی کے صدر دیویندر بودیا نے اہم بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سلمان خان کی زندگی بخشنے کے لیے اپنی شرط بتائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیویندر بودیا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سومی علی کی طرف سے مانگی گئی معافی کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ قصوروار سومی علی نہیں بلکہ سلمان خان ہیں۔دیویندر بودیا نے کہا کہ اگر سلمان خان خود آکر ہم سے اپنی غلطی کی معافی مانگ لیں گے تو ہم انہیں معاف کرنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں اور اداکار ہمیں یہ بھی یقین دہانی کروائیں کہ وہ مستقبل میں دوبارہ ایسی کوئی غلطی نہیں کریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان اپنی معافی کے ساتھ ہمیں اس بات کا یقین بھی دلائیں گے کہ وہ ہمیشہ جنگلی حیات و ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کریں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان پر الزام تھا کہ انہوں نے سال 1998 میں راجستھان کے شہر جودھ پور میں فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں کی شوٹنگ کے دوران اجازت نہ ہونے کے باوجود نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔اس کیس میں سلمان خان کو سال 2018 میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن کچھ عرصے بعد اداکار کو ضمانت مل گئی تھی۔انہی نایاب کالے ہرن کے شکار کی وجہ سے لارنس بشنوئی گینگ اتنے سالوں سے سلمان خان کے پیچھے پڑا ہوا ہے، گینگسٹر کی جانب سے کئی بار اداکار کو قتل کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔گزشتہ ماہ اپریل لارنس بشنوئی گینگ نے سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ بھی کروائی تھی جس کے بعد اداکار اور ان کے اہلخانہ پر خوف طاری ہوگیا تھا۔سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیس میں پولیس نے اب تک چھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہمیں اپنی ہر خوشی غمی میں غزہ کے مسلمانوں بالخصوص وہاں کے معصوم بچوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے ، مصطفی قریشی
-
امریکی سپر ماڈلزبہنوں بیلا اور جیجی حدید کا فلسطین میں ریلیف کی کارروائیوں کے لیے 1 ملین ڈالر عطیہ
-
اداکارہ نیکولا کوہلان نے فلسطینی بچوں کی بہبود کے لیے 1.2 ملین ڈالر کا فنڈ اکٹھا کر لیا
-
پاکستان کی پہلی سائنس فکشن فلم عمر و عیار عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کے لیے تیار
-
میں تمام فلمی برادری اور خصوصاً سنتوشی جی کا احترام کرتی ہوں،اداکارہ میناکشی
-
سمانتھا پربھو زیادہ دیکھے جانے والے بھارتی ستاروں کی فہرست کا حصہ
-
کرن رائو نے فلمی کیرئیر کے ابتدائی دنوں کی مشکلات بتادیں
-
بھارتی الیکشن میں پاکستانی فنکاروں کے چرچے
-
اداکارہ ماہرہ خان نے ایک مرتبہ پھر سے مداحوں کو اپنی طرف کھینچ لیا
-
زید علی نے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع آمد سے متعلق خوشخبری شیئرکردی
-
فلم دھوم کے ڈائریکٹرنے شاہ رخ کی ’پٹھان‘ کو اپنی فلم کی نقل' قراردیدیا
-
سالوں تک نئے کپڑوں کو بغیر ٹیگ ہٹائے پہنتی ہوں: نادیہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.