اسلام آباد کے رہائشی علاقوں ای ایٹ ، ای نائن ، ای ٹین اور ڈی الیون کو مقامی حکومتی نظام سے مستثنیٰ قرار دینے پر غور
پیر 3 اگست 2015 20:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) حکومت وفاقی دارالحکومت کے بعض رہائشی سیکٹرز کو دفاعی حکام کی جانب سے ان علاقوں کا میونسپل اور انتظامی کنٹرول سویلین کو دینے بارے خدمات کے اظہار کے بعد ابھی ان میں مقامی حکومتی نظام متعارف کرانے سے استثنیٰ دینے اور انہیں کنٹونمنٹ علاقے قرار دینے پر غور کر رہی ہے ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹ میں باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس بارے میں غور اپریل میں دفاعی حکام کی جانب سے اس موقف کے بعد شروع کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان علاقوں میں حساس تنصیبات جیسا کہ فضائیہ ہیڈ کوارٹر ، بحریہ کمپلیکس اور دیگر حساس تنصیبات ہیں اس لئے ان سیکٹروں کو مقامی حکومتی نظام سے نکال دینا چاہئے ۔
رپورٹ کے مطابق یہ کہا گیا کہ سیکٹر ای نائن ، ہاؤسز پاکستان ایئرفورس ، ایئر ہیڈ کوارٹرز ، سیکٹر ای ایٹ ، ای ٹین اور ڈی الیون میں واقع نیول کمپلیکس اور ڈی الیون میں واقع جنرل ہیڈ کوارٹرز آٰف پاکستان آرمی کی وجہ سے حساس ہونے کے باعث ان سیکٹروں کو مقامی نظام سے نکال دینا چاہئے ۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے 31 جولائی کو ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.