` لاہور، کریسنٹ سکول شادمان کے نوکریوں سے نکالے جانیوالے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ 12ویں روز بھی جاری
حکومتی عہدوں پر تعینات ارباب اختیار نے وہ کونسے چشمے چڑھا رکھے ہیں کہ ہم انہیں نظر نہیں آتے، ملازمتوں پر فوری بحال نہ کیا گیا تو انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود سوزی سے بھی گریز نہیں کرینگے‘مظاہرین`
پیر 3 اگست 2015 20:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں مال روڈ کے معروف فیصل چوک میں کریسنٹ سکول شادمان کے نوکریوں سے نکالے جانیوالے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ 12ویں روز بھی جاری رہا۔ کریسنٹ سکول شادمان سے بلاوجہ نوکریوں سے فارغ کرنے والے درجنوں مرد وخواتین نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور شہر کے دل فیصل چوک میں گزشتہ2ہفتوں سے آندھی ‘ بارش میں کھلے آسمان کے نیچے اپنے بچوں کیساتھ بیٹھے ہیں۔
مال روڈ سے گزرنے والے وزیراعلیٰ سمیت حکومتی عہدوں پر تعینات ارباب اختیار نے وہ کونسے چشمے چڑھا رکھے ہیں کہ ہم انہیں نظر نہیںآ تے۔ ایک خاتون کی آوازپر ایک 17سالہ جوان محمد بن قاسم کوسوں دور سے مدد کیلئے پہنچ گیا مگر ہمارے حکمران شان بے نیازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے آگے سے گزرتے رہتے ہیں۔(جاری ہے)
اس وقت ہماری موجودگی اور بھی نمایاں ہوجاتی ہے جب ارباب اختیار کے گزرنے سے قبل عام شہریوں کے لیے ٹریفک روک دی جاتی ہے مگر اس کے باوجود بھی کسی کو آج تک یہ توفیق نہیں ہوئی کہ ہم مون سون کی بارشوں میں بھی بغیر چھت کے کھلے آسمان کے نیچے شب وروز بیٹھے ہیں۔
ہمارے بچے اور خواتین مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہی ہیں۔ اپنی گزر بسر کیلئے اپنے چولہے بھی گھروں سے اٹھا لائے ہیں اور اسی جگہ پر کھانا پکا کر گزارہ کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا کہ ہم اسی چوک میں اپنی زندگی ختم کرلیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر ان کی ملازمتوں پر انہیں فوری بحال نہ کیا گیا تو وہ انتہائی اقدام کرتے ہوئے خود سوزی سے بھی گریز نہیں کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایشیا اور بحرالکاہل کے خطہ میں معمر افراد کوکم پنشن ،صحت ، سماجی تنہائی اور ضروری خدمات تک محدود رسائی جیسے اہم چیلنجوں کا سامنا ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
75 ہزار سال قبل وفات پانے والی خاتون کا چہرہ تیار
-
پنجاب میں امریکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ماحول فراہم کریں گے‘ مریم نواز شریف
-
جنرل اسمبلی فلسطینیوں کی آزاد مملکت کی منظوری کے لیے سکیورٹی کونسل پر دبائو ڈالے،پاکستان
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
کسی غیر ملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، دفتر خارجہ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.