وزیر ریلوے کی زیرصدارت انسدادِ ڈینگی مہم کے لیے خصوصی اجلاس، انسدادِ ڈینگی مہم کو تیز تر کرنے کا فیصلہ
پیر 3 اگست 2015 21:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں انسدادِ ڈینگی مہم کو تیز تر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سوموار کی دوپہر ریلوے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور، جنرل منیجر ویلفیئر غضنفر عباس، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس، ڈی جی ایجوکیشن، ریلوے ہسپتالوں کے سپرنٹنڈنٹس اور سینئر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
وزیرریلوے نے انسدادِ ڈینگی مہم کو مشنری جذبے کے ساتھ آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی کالونیوں ، تعلیمی اِداروں ، ورکشاپوں اور دفاتر میں صفائی کے خصوصی اہتمام کی ہدایت کی۔ انسدادِ ڈینگی مہم کی نگرانی چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور اور جنرل منیجر ویلفیئر غضنفر عباس کریں گے۔(جاری ہے)
محکمہ ٔ صحت پاکستان ریلویز نے بتایا کہ حسبِ ضرورت سپرے بھی کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں ڈینگی کے خلاف خصوصی آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ دریں اثناریلوے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ ایک اور اجلاس میں ریلوے حادثات کی صورت میں انجمن ہلال احمر پاکستان کی طرف سے طبّی خدمات کی فراہمی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت اجلاس میں انجمن ہلال احمر کے چیئرمین ڈاکٹر سعیداِلٰہی نے حادثات اور ناگہانی صورتِ حال میں انجمن ہلال احمر کی خدمات پر بریفنگ دی۔ ریلوے حادثات میں انجمن کی خدمات کی تفصیلات طے کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیاگیا۔ اس موقع پر جو تجاویز پیش کی گئیں ان میں مسافر اور مال گاڑیوں، ریلوے سٹیشنوں اور ورکشاپس سمیت ریلوے مزدوروں کے کام کرنے کی جگہوں میں طبّی امداد کی سہولتوں کو بہتر بنانا،ہر ریل گاڑی میں تین سے چار فرسٹ ایڈ بکسوں اور آگ پر قابو پانے والے جدید آلات کی فراہمی شامل ہے۔ ہلال احمر کی طرف سے ریلوے اسٹاف کوخصوصی تربیت دینے کی پیشکش بھی کی گئی۔ اجلاس میں انجمن ہلال احمر کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر اور ڈائریکٹر آپریشنز بریگیڈیئر جی ایم اعوان بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.