حکومت میں شامل قوم پرست نہیں چور پرست ہیں ،مولانا فیض محمد

قوم پرستوں نے ہمیشہ قوموں کو نفرتوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا ،صوبائی امیر جے یو آئی

پیر 3 اگست 2015 23:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل قوم پرست نہیں چور پرست ہیں اور قوم پرستوں نے ہمیشہ قوموں کو نفرتوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا جمعیت علماء اسلام صوبہ میں اسلامی نظام نافذ کریں گے حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے اور عوام کو قوم پرستوں نے مایوس کردیا ہے ہمیں دکھ ہے کہ پشتون کے نام پر سیاست کرنے والوں نے پشتون علاقوں کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا دین خیرخواہی کا نام ہے جمعیت کے زعماء خیرخواہی کی بنیادپر دین کی دعوت عام کریں جمعیت کے کارکن کسی سے لڑنے جھگڑنے اور اختلاف سے گریز کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنائی میں شاہ محمد شہید تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سابق گورنر سیدفضل آغا ‘ مولانا انوارالدین ‘ مولانا عبداللہ جتک ‘ سابق صوبائی وزیر تعلیم عبدالواحد صدیقی ‘ مفتی اکرام اللہ شاہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مولانا نصیب اللہ ‘ ملک رضا محمد ترین و دیگر بھی موجود تھے قبل ازیں ہرنائی پہنچنے پر صوبائی قائدین کا سینکڑوں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے جلوس کیساتھ شاندار استقبال کیا گیا مقررین نے کہا کہ جمعیت عوامی ‘ فلاحی معاشرے کی بنیاد فراہم کرے گی جمعیت کے کارکن دلائل سے بات کریں گے اپنے مفادات اور خواہشات کو پاؤں تلے روند ڈالیں گے علماء کے اختلاف سے دین کو نقصان ہوگا اور امت کمزورہوگی تمام مسلمان ایک قیادت کے تحت کام کریں اس موقع پر پشتونخوا ‘ اے این پی ‘ تحریک انصاف سمیت دیگر پارٹیوں سے سینکڑوں افرادنے مستعفی ہوکر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا علاوہ ازیں مولانا فیض محمد ملک سکندر خان ایڈووکیٹ اور سید فضل آغا نے تحصیل شاہرگ ‘ کلی خیرآباد میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ہرنائی کی پسماندگی قوم پرستوں کیلئے باعث شرم ہے اورجمعیت کے کارکن ہر گھر تک جمعیت کی دعوت پہنچائیں علماء غلامی کیلئے نہیں حکمرانی کیلئے پیدا ہوئے ہیں علاوہ ازیں کلی زردآلو میں بھی استقبالیہ سے خطاب کیا کلی شیخ موسیٰ بابا میں بھی جمعیت کے کارکنوں سے خطاب کیا ملک مہر اللہ ترین نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی قائدین کو ظہرانہ دیا خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے صوبائی قائدین نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ جس طرح پشتون عوام نے قوم پرستوں کو ووٹ دیکر اقتدار میں لایا آج وہ ان کے مسائل حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکے ہیں سیلاب اور بارشوں سے تباہی وبربادی ہوئی ہے حکومت میں شامل جماعتیں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں`