سوٹ کیس میں بھائی کو بند کر کے سپین میں غیر قانونی طورپر لانے کی کوشش ‘ شہری سانس گھٹنے سے دم توڑ گیا
منگل 4 اگست 2015 12:56
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء)ہسپانوی حکومت نے کہاہے کہ مراکش کا ایک شہری اس وقت سانس گھٹنے سے ہلاک ہو گیا جب اس کا بھائی اسے ایک سوٹ کیس میں بند کر کے اپنی کار میں سپین میں غیر قانونی طور پر لانے کی کوشش کر رہا تھا۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق 27 سالہ یہ شخص شمالی افریقہ میں ہسپانوی انکلیئو ملیلہ سے یورپ میں سپین کے شہر المیرا جانے کی کوشش کر رہا تھا فرانسیسی شہریت رکھنے والے ان کے بھائی کے خلاف غیر ارادی قتل کی فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
اس سے قبل چار تارکین وطن ایک دیگر ہسپانوی انکلیئو کی جانب تیر کر جانے کی کوشش کرتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ جنوب وسطی افریقہ کے چار افراد مراکش سے ایک باڑ کے گرد تیر کر ہسپانوی انکلیئو کیوتا جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ مراکش کی وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے چار افراد کے علاوہ تین دیگر تارکینِ وطن کو بچا لایا گیا تھا-مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو شدید بیماریاں پھیلنے اور امداد کی کمی کا سامنا ہے ، اقوام متحدہ
-
امریکی وزیردفاع کا اپنے اسرائیلی ہم منصب سے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ
-
نائیجیریا، دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 یونیورسٹی طالبعلم ہلاک
-
امریکا میں چرس پینے والوں کی تعداد الکوحل استعمال کرنے والوں سے زیادہ ہوگئی
-
عازمین 60 ہزارریال سے زائد رقم کا اندراج کرائیں، سعودی وزارت حج
-
کیا آپ بے قصورہیں، گاڑی رکنے پرشہری کا ٹرمپ سے سوال
-
بنگلادیشی رکن اسمبلی کا بھارت میں بہیمانہ قتل، تفصیلات سامنے آگئیں
-
صہیونی فوجی نے غزہ میں قرآن کا نسخہ شہید کرڈالا، ویڈیو وائرل
-
امریکا پرحملے کرنے کیلئے نئی فوج بن رہی ہے، ٹرمپ کا شوشہ
-
کینیڈاکے دروازے بھارتی طلبہ پر بند، سیکڑوں کو ڈی پورٹیشن کا سامنا
-
اگر 1971 میں اقتدار میں ہوتا تو کرتاپور گوردوارہ پاکستان سے واپس لے لیتا، مودی
-
ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.