پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیا کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا، پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ صحت عامہ کی سہولتوں میں ایک شاندار اضافہ ہوگا ، پاکستان کے بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جا ئے گا، انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عمارت کی تعمیر کے کام میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کااجلاس سے خطاب
منگل 4 اگست 2015 13:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیا کا اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا۔
(جاری ہے)
منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کا منصوبہ صحت عامہ کی سہولتوں میں ایک شاندار اضافہ ہوگا جس کی مدد سے گردے اورجگر کے مریضوں کو ایک چھت تلے جدید ترین سہولتیں میسر آئیں گی اورانسٹی ٹیوٹ میں مستحق مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹیٹیوٹ جنوبی ایشیاء کا ادارہ سٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ ہوگا جس کا ابتدائی ماسٹرپلان تیار کرلیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے اس بڑے منصوبے کا سنگ بنیاد رواں ماہ رکھا جارہا ہے جس کی تکمیل سے لا تعداد مریض مستفید ہوں گے جب کہ انہوں نے ہدایت کی کہ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد عمارت کی تعمیر کے کام میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے اور دن رات کام کرتے ہوئے اسے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.