وسطی چین میں سیلاب نے تبائی مچادی، 9 افراد بہہ گئے

منگل 4 اگست 2015 15:25

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء)وسطی چین میں شدید بارشوں اور سیلابوں کے نتیجے میں 9 چینی سیاح بہہ گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام کا کہناہے کہ شیان شہر کے قریب واقع شیاوٴ یوہیخن وادی میں بارش کے پچھلے 30 برس کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اب تک 8 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔ گزشتہ شب قریب 200 پولیس اہلکاروں اور نیم فوجی دستوں نے بہہ جانے والے افراد کی تلاش کی کارروائی میں حصہ لیا۔