پاﺅں لڑکھڑائے نہ خوف، یعقوب میمن نے بہادری سے موت گلے لگائی
منگل 4 اگست 2015 16:40
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اگست2015ء) ممبئی دھماکوں کے الزام میں سزائے موت پانے والے یعقوب میمن کے پھانسی سے پہلے نہ تو پاﺅں لڑکھڑائے نہ چہرے پر خوف دکھائی دیا۔ میمن نے بہادری سے موت کو گلے لگایا۔ صبح غسل کیا، نئے کپڑے پہنے، نماز پڑھی اور خود چل کر پھانسی گھاٹ تک گئے۔ جلادوں سے آخری گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میرا رب جانتا ہے اصلیت کیا ہے، تم ڈیوٹی پر ہو، تمہیں معاف کرتا ہوں۔
ذرائع نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ یعقوب میمن نے موت کو بہادری سے گلے لگایا۔ پھانسی سے قبل آخری الفاظ میں کہا کہ میں اور میرا رب ہی جانتا ہے کہ اصلیت کیا ہے۔ آپ لوگ اپنی ڈیوٹی کررہے ہیں، میں نے آپ کو معاف کیا۔ پھانسی سے پہلے یعقوب میمن پریشان تھے نہ ہی موت کے ڈر سے کانپ رہے تھے۔(جاری ہے)
وہ تیار تھے اور اپنی زندگی کے آخری لمحات کو شاندار انداز سے گزارنا چاہتے تھے۔
وہ پھانسی والی رات بہت کم سوئے، انہیں صبح پانچ بجے بیدار کیا گیا جس کے بعد انہوں نے غسل کیا، نئے کپڑے پہنے، چائے پی اور نماز ادا کی۔ انہیں صبح چھ بج کر پچاس منٹ پر جیل بیرک سے باہر لایا گیا۔ ان کے چہرے پر سیاہ کپڑا جبکہ ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے۔ انہیں تین کانسٹیبل تختہ دار تک لے کر گئے۔ راستے میں ایک کانسٹیبل نے ان سے کہا چپل، جس پر انہوں نے اپنی جوتیاں اتار دیں اور باقی راستہ خود طے کیا۔ سات بج کر تیس منٹ پر ان کے جسد خاکی کو تختہ دار سے اتارا گیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کرکے موت کی تصدیق کردی۔ جیل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ یعقوب کی طرف سے کسی مزاحمت کی صورت میں وہ اس سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.