پی ٹی آئی کے ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے لئے کوئی کھیل نہیں کھیلا گیا، جلتی پر تیل نہیں ڈالنا چاہتے، دل و جان سے چاہتے ہیں پی ٹی آئی ارکان اس ایوان میں بیٹھیں، ہماری نیت پر شک نہ کیا جائے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا قومی اسمبلی میں اظہارخیال
منگل 4 اگست 2015 18:02
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی رکنیت ختم کرنے کے لئے کوئی کھیل نہیں کھیلا گیا، جلتی پر تیل نہیں ڈالنا چاہتے، دل و جان سے چاہتے ہیں پی ٹی آئی ارکان اس ایوان میں بیٹھیں، ہماری نیت پر شک نہ کیا جائے۔
(جاری ہے)
منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کچھ عرصے قبل سیاست میں ایک دوسرے کے دل زخمی ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کے اراکین کی رکنیت ختم کرنے کے لئے کوئی کھیل نہیں کھیلا گیا، ہم ایم کیو ایم کے پاس گئے، انہوں نے ہماری بات سنی ہے، مولانا فضل الرحمن سے سینیٹر پرویز رشید کی بات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جلتی پر تیل نہیں ڈالنا چاہتے، ہم سب دل و جان سے چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے اراکین کا یہاں بیٹھنے کا حق ہے، ان کی موجودگی میں جمہوریت مستحکم ہو گی، ہم پر اور ہماری نیت پر شک نہ کیا جائے، ایم کیو ایم اور مولانا فضل الرحمن نے ہم سے سخت بات نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.