کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اﷲ آفریدی کے جسمانی ریمانڈ میں 3دن کی توسیع
منگل 4 اگست 2015 18:41
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) احتساب کمیشن کی خصوصی عدالت نے کرپشن اختیار ات کے ناجائز استعمال اوربد عنوانیوں کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اﷲ آفریدی کی جسمانی ریمانڈ میں مزید 3دن کی توسیع کرتے ہوئے احتساب کمیشن کے حوالے کر دیا خیبر پختونخوا احتساب کمیشنل کی خصوصی عدالت نے مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتارپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اﷲ آفریدی کی جسمانی ریمانڈ میں مزید 3دن کی توسیع کرتے ہوئے احتساب کمیشن کے تحویل میں دے دیاسابق صوبائی وزیر کو گزشتہ13روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد منگل کے روز احتساب عدالت کے جج حیات علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیاضیاء اﷲ آفریدی پر احتساب کمیشن کی جانب سے سابق وزیر پر 3ماہ میں منرل پالیسی نہ بنا کر رولز 11 کی خلاف ورزی، محکمہ خزانہ کو بائی پاس کرنے اور غیر قانونی تقرریاں کرنے کا الزام لگایا گیا ہے جس سے قومی خزانہ کو 150بلین روپے کا نقصان پہنچا ہے نیب کے پراسیکیوٹر قاضی بابر ارشاد نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف کافی ثبوت اکھٹے کیئے جا چکے ہیں جبکہ مزید انکوائری چل رہی ہے لہٰذا ملزم سے مزید تفتیش کیلئے اس کو مزید ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالہ کیا جائے جس کو منظور کرتے ہوئے احتساب جج حیات علی شاہ نے ملزم کو مزید 3دن کی جسمانی ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے تحویل میں دے دیا واضح رہے کہ ملزم کے وکیل معظم بٹ ایڈوکیٹ نے ان کی گرفتاری اوراحتساب کمیشن کے قیام کو غیر قانونی قرار دیکر پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.