پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی 2018 کے تحت روزگار کے 40 لاکھ نئے مواقع پیداہوں گے، عرفان دولتانہ
منگل 4 اگست 2015 18:59
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ماضی میں کسی حکومت نے نوجوانوں کوہنر مند بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا ،صوبہ بھر میں روزگار کے مواقع پید اکرنے کی کوشش نہیں کی گئی اور نہ ہی صنعتی ترقی کے لئے کوئی قدم اٹھایا گیا،شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صوبے کی ترقی کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں اور نوجوانو ں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بھی موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔
منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کے اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں اور میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں بااختیار بنا کر قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکتا ہے، ملک و قوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔
صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی 2018 کے تحت روزگار کے 40 لاکھ نئے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ نوجوان طبقہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اور اس اثاثے سے فائدہ اٹھانے کیلئے نوجوانوں کیلئے متعدد پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا روزگار شروع کرنے کیلئے نوجوانوں میں اب تک اربوں روپے کے قرضے تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ ’’خود روزگار سکیم‘‘ کے تحت نوجوانوں میں 50 ہزار گاڑیوں کی شفاف انداز سے تقسیم کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.