عمرہ زائرین کی تعداد گزشتہ 30 سال کے دوران 6 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ تک پہنچ چکی گئی

منگل 4 اگست 2015 21:55

عمرہ زائرین کی تعداد گزشتہ 30 سال کے دوران 6 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ تک پہنچ ..

ریاض ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) عمرہ زائرین کی تعداد گزشتہ 30 سال کے دوران 6 لاکھ سے بڑھ کر 60 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ یہ بات سعودی وزیر حج بندر ہجار نے سعودی اخبار کو ایک انٹرویو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ سال تک عمرہ زائرین کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ ہو جانے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران 57 لاکھ 15 ہزار مسلمان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب آئے جن میں سے اکثر عمرہ ادا کرنے کے بعد واپس جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے مقدس مقامات کو زائرین عمرہ کیلئے سارا سال کھلا رکھنے پر بھی غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے انتظامات کو مزید منظم بنانے پر بھی کام جاری ہے۔ اس سلسلہ میں کومت مزید کئی کمپنیوں کو لائسنس بھی جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں منیٰ میں قیام کیلئے جگہ ایک بڑا مسئلہ ہے جہاں موجودہ وقت 14 لاکھ افراد کے قیام کی گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت مشاء ٹرین حج کے دورن صرف چار دن کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ حکومت اس ٹرین کو عمرہ زائین کیلئے استعمال کی اجازت دینے پر بھی غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں شہری حجاج کو حاصل بعض خصوصی سہولتوں کو ختم بھی کیا جا سکتا ہے، جن میں منیٰ میں قیام کیلئے ایک حاجی کیلئے پورے ایک خیمے کی سہولت بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مدینہ میں مسجد قبا کے قریب حجاج کیلئے ایک علیحدہ شہر کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔