پاکستان نیوٹرشن ایمرجنسی میں ہے اور ملک کے غذائی اشاریئے افریقی ممالک سے بھی بدتر ہیں،ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی
منگل 4 اگست 2015 22:12
اسلام آباد ۔ 04 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوارڈینشن کے نیوٹریشن ونگ نے بچوں کے لیے عالمی فنڈز(یونیسف ) کے تعاون سے ارکان پارلیمنٹ اور سول سوسائٹی کے لیے مشاورتی سیمینار منعقد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے نیوٹرشن ونگ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی نے قوم کی ترقی اور صحت و تندرستی میں غذا اور غذائی اجزاء کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان نیوٹرشن ایمرجنسی میں ہے اور ملک کے غذائی اشاریئے افریقی ممالک سے بھی بدتر ہیں۔
اس حقیقت کے باوجود کہ پاکستان میں ماؤں کا بچوں کو دودھ پلانا ہماری ثقافت میں بھی نمایاں ہے تاہم اس کے باوجود پاکستان نوزائیدہ بچوں کو ابتدائی ماہ میں ماؤں کا دودھ پلائے جانے کے حوالہ سے جنوبی ایشیاء کے کئی دیگر ممالک سے بھی پیچھے ہے جوکہ ہمارے لئے تشویشناک ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماؤں کے بچوں کو دودھ پلانے اور بچوں کی غذایت کے بارے میں آرڈیننس 2002ء میں نافذ کیا گیا اور 2009ء میں ماؤں کے بچوں کو دودھ پلانے کے بارے قواعد جاری کئے گئے تھے تاہم قومی اور صوبائی سطحوں پر ان قوانین اور قواعد و ضوابط کے نفاذ اور اس پرعمل درآمد کے سلسلہ میں بہت کم کو ششیں ہوئی ہیں ۔
انہوں نے ارکان پارلیمنٹ اورشرکاء کو بتایا کہ تمام صوبوں نے غذائیت بارے اپنے اپنے پی سی ون تیار کئے ہیں جو کہ اس وقت عمل درآمد کے مختلف مراحل میں ہیں ۔ بلوچستان ماؤں کوبچوں کو دودھ پلانے اور غذایت کے حوالہ سے پیچھے ہے اور اس ضمن میں قانون ساز ادارہ کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ سیمینار کے دوران "این ایف اے" کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر خواجہ مسعود انور نے نیشنل نیوٹریشن سروے 2011ء کے حوالہ سے پاکستان کے غذائی اشاریوں کے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار پیش کیئے ۔انہوں نے کہا کہ غذائی قلت اور ناقص غذا کا مسئلہ حل کرنے کے لیے پینے کے صاف پانی 'نکاسی آب 'تعلیم زراعت اور سماجی تحفظ ،جیسے شعبوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.