سندھ حکومت نے انتہاپسندی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کراچی میں عالمی امن اور صوفی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے،ڈاکٹر قیوم سومرو
منگل 4 اگست 2015 22:22
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اوقاف اور مذہبی امور ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے انتہاپسندی، دہشتگردی کے خاتمے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کیلئے کراچی میں عالمی امن اور صوفی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیاہے،کانفرنس میں مختلف مذاہب اور مسلک سے تعلق رکھنے والے ملکی و غیر ملکی علماء کو دعوت دی جائیگی، علماء کے مسائل کے حل کے لیے علماء پر مشتمل 08 رکنی کمیٹی دی گئی۔
یہ بات انہوں نے کراچی سے تعلق رکھنے والے علما ء کرام ملاقات کے دوران کی،ملاقات کے دوران کراچی کے اندر مدارس، مساجد اور درگاہوں کے سیکیورٹی سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں علما ء کی جانب سے عدم سیکیورٹی اور سہولیات کی عدم فراہمی کے حوالے سے شکایات کی گئیں۔(جاری ہے)
اس موقعے پروزیر اعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر قیوم سومرو نے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانے کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سرکاری پیش امام اور خطیبوں کی تنخواہیں پنجاب اور کے پی کے کہ برابر کی جائینگی۔
ڈاکٹر قیوم سومرو نے کہا کہ کہ سندھ حکومت نے انتہاپسندی، دہشتگردی کے خاتمے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کیلئے کراچی میں عالمی امن اور صوفی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں مختلف مذاہب اور مسلک سے تعلق رکھنے والے ملکی و غیر ملکی علماء کو دعوت دی جائیگی، کانفرنس کراچی میں منعقد کی جائیگی اور جلد ہی کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ملک خصوصی طور پر کراچی میں امن اور فرقیواریت کے خاتمے کیلئے علماء نے غیرمعمولی کردار کیا ہے۔ اس وقت اسلام اور اسلامی تنظیموں کے خلاف سازشوں کا جال بچھایا گیا ہے اور ہم سب متحد ہوکر ان سازشوں کا مقابلا کرنا چاہیے۔ مختلف مسلک سے تعلق رکھنے والے علماء پر ۸ رکنی کمیٹی بنائی گئی، جو اتفاق رائے سے مطالبات کے فہرست بنا کر سندھ حکومت کو پیش کریگے، اس موقعے پر قیوم سومرو نے مساجد، مدارس میں کانٹریکٹ پر کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو جلد مستقل کرنے کے حوالے سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سے بات کریں گیا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس تشدد کا مقابلہ کریں گے،اسد قیصر
-
شیر افضل مروت کے بھائی خالد لطیف خان مروت کو صوبائی کابینہ سے فارغ کر دیاگیا
-
یوم تاسیس پر ریلی نکالنے کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماءشعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
لاہور،گھریلوجھگڑے سے دلبرداشتہ نئی نویلی دلہن نے خود کشی کرلی
-
ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام
-
وزیر اعظم مودی کی نفرت انگیز بیان بازی سود مند یا نقصان دہ؟
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن”آئی کیوب قمر“ چاند کیلئے روانہ ہوگیا
-
خضدار ، بم دھماکے میں پریس کلب خضدار کے صدر جاں بحق ،9افراد زخمی
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
وفاقی وزراءکا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.