واشنگٹن سٹی ٹینس ، لٹن ہیوٹ اور سیم کیوری نے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 5 اگست 2015 12:52

واشنگٹن سٹی ٹینس ، لٹن ہیوٹ اور سیم کیوری نے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) واشنگٹن سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق چیمپئن لٹن ہیوٹ اور میزبان ملک کے سیم کیوری نے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست واشنگٹن میں جاری مینز سنگلز ٹینس ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلوی لٹن ہیوٹ اپنے ہم وطن حریف جون پیٹرک سمتھ کے مدمقابل ہوئے۔ سابق چیمپئن لٹن ہیوٹ نے حریف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور با آسانی سٹریٹ سیٹس میں چھ تین ، چھ چار سے فتح سمیٹی۔ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں امریکہ کے سیم کیوری کا سامنا جاپان کے گو سوئیڈا سے ہوا۔ سیم کیوری کے دلچسپ مقابلے کے بعد جاپانی حریف کو چھ تین ، پانچ سات ، چھ چار سے مات دی۔