قومی ائیرلائن میں جیٹ فیول کے نام پر 61ارب 48کروڑ روپے سے زائد کی کر پشن کا انکشا ف
بدھ 5 اگست 2015 14:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) پاکستان کی قومی ائیرلائن( پی آئی اے) میں جیٹ فیول کے نام پر 61ارب 48کروڑ روپے سے زائد کی کر پشن کا نیا سکینڈل سامنے آگیا ہے ، ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے اعلیٰ پیمانے پر تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے ،اربوں روپے کی کرپشن پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں کی گئی ہے لاجواب سروس باکمال لوگ پی آئی اے کے جہازوں میں استعمال ہونے والے اربوں روپے کے جیٹ فیول کے استعمال کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے،ایک ہی جہاز کے زریعے ایک ہی مسافت طے کرنے کے باوجودجیٹ فیول کے اخراجات میں کئی سو گنا فرق کی تفصیلات آڈٹ حکام نے طلب کر لی ہیں پی آئی اے کے ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔
05اگست۔(جاری ہے)
2015ء کو بتایا کہ جنوری 2012سے جون 2012کے دوران اندرون ملک اور بیرون ملک 4408پروازوں کے دوران مجموعی طور پر 61ارب 48کروڑ روپے سے زائد کا جیٹ فیول خرچ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کے کاغذات کی سکروٹنی کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ جیٹ فیول کے استعمال کا ریکارڈ درست طریقے سے نہیں رکھا گیا ہے اور ایک ہی طرح کی پروزاوں میں کئی سو گنا زیادہ جیٹ فیول استعمال کیا گیا ہے ریکارڈ کے مطابق پی آئی اے کی مختلف اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں کید وران جیٹ فیول کے استعمال کے اعداد وشمار میں بہت ہی زیادہ فرق پایا جاتا ہے اور بعض اوقات تو یہ فرق کئی سو گنا تک چلا گیا ہے اس سلسلے میں نومبر2013اور جنوری 2015کے دوران پی آئی اے کی ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی نے جیٹ فیول کے استعمال کی تمام تر رسیدیں طلب کی ہیں مگر تاحال اس سلسلے میں کسی قسم کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق جولائی 2012سے دسمبر2012کے دوران دیگر اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں میں بھی بڑے پیمانے پر جیٹ فیول کی بے قاعدگیاں کی گئیں ہیں جن کے بارے میں بھی ڈیپارٹمنٹل آڈٹ کمیٹی نے اعتراضات کئے ہیں اور تمام تر ریکارڈ طلب کیا ہے مگر ابھی تک اس کا بھی کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا ہے اور یہ تمام اعتراضات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش کئے جائیں گے ۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.