اسلام آباد چیمبر کے صدر کی بحرین میں تعیناتی پاکستانی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال
بدھ 5 اگست 2015 16:33
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے بحرین کے دورے کے موقع پر بحرین میں تعینات پاکستان کے سفیر محمد سعید خان سے ملاقات کی اور پاکستان و بحرین کے ما بین دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات قائم ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان تقریبا 20کروڑ ڈالر کی باہمی تجارت اصل صلاحیت سے بہت کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تجارتی وفود کا باکثرت تبادلہ کر کے اور سنگل کنٹری نمائشوں کا اہتمام کر کے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔مزمل حسین صابری نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلقہ معلومات کے تبادلے کا فقدان پاکستان اور بحرین کے درمیان کم تجارت کی اصل وجہ ہے جس کو بہتر کرنی کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بحرین میں موجود پاکستانی سفارتخانے پر زور دیا کہ وہ بحرین کی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کیلئے پا ئے جانے والی تجارتی مواقعوں کو پاکستان کے چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ شیئر کرے تا کہ پاکستان کی تاجر برادری بحرین میں موجود تجارتی مواقعوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ بحرین کے سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کے سرمایہ کار خاص طور پر پاکستان میں پن بجلی، کوئلہ، تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ لہذا بحرین میں پاکستان کا سفارتخانہ پاکستان کی معیشت میں بحرین کی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے مزید فعال کردار ادا کرے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بحرین میں تعینات پاکستان کے سفیر جناب محمد سعید خان نے کہا کہ ان کا سفارتخانہ پاکستان اور بحرین کے درمیان باہمی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے جنوری 2015میں بحرین کا دورہ کیا تھا اور دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں کئی معاہدے بھی کئے تھے لہذا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان معاہدوں پر عمل درآمد سے پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات میں کافی بہتری متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پھلوں اور سبزیوں کی بحرین میں بہت مانگ پائی جاتی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی تاجر برادری بحرین میں اپنی مصنوعات کی نمائش لگائے جس سے تجارت کو بہتر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اپنا ایک تجارتی وفد بحرین کے دورے پر لائے تاکہ یہاں کی تاجر برادری کے ساتھ براہ راست ملاقات کر کے مشترکہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بحرین میں قائم پاکستان کا سفارتخانہ چیمبر کے وفد کے دورے کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا ایک لاکھ پاکستانی بحرین میں مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اس کی معاشی ترقی میں مفید کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا سفارتخانہ بحرین میں پاکستانیوں کیلئے ملازمت کے مزید مواقع تلاش کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گا تا کہ ملک سے بے روزگاری و غربت میں کمی ہو اور معیشت کیلئے بھی فائدہ مند نتائج برآمد ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.