روس میں فصلوں پر ٹڈی دل کاحملہ ،سینکڑوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ،متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

بدھ 5 اگست 2015 16:54

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) روس کے شمالی علاقوں میں فصلوں پر ٹڈی دل نے حملہ کر دیاجس کے ابعث کئی سو ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی روس کی ریاستوں میں 30 برس کیدوران لاکھوں کی تعداد میں ٹڈیوں کا یہ سب سے بڑا حملہ ہے،جنہوں نے800 ایکٹر زمین پرکھڑی بھٹے کی فصل سمیت کئی فصلوں کو نقصان پہنچایاہے،حملے سے متاثرہ علاقوں کی 10 فی صد فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں،ان ٹڈیوں کی لمبائی8 سے 12 سینٹی میٹر ہے،حکومت نے متاثرہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :