گلیشیئرز سے علیحدہ ہونے والی برف کی شرح میں خطرناک اضافہ

جمعرات 6 اگست 2015 12:17

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اگست۔2015ء)اکیسویں صدی کی پہلی دہائی میں دنیا بھر کے گلیشیئرز سے علیحدہ ہونے والی برف کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے ،جس سے تازہ پانی کے نظام کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2001 ء سے 2010 ء کے دوران دنیا بھر میں گلیشیئر کے پگھلنے کی شرح بیسویں صدی کے مقابلے میں 2سے 3گنا زیادہ رہی ،جس نے مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے اندازوں کے مطابق اگر عالمی حدت کی شرح مستحکم بھی رہے تو بھی گلیشیئر کا پگھلناجاری رہے گا۔دنیا بھر کے درجہ حرارت میں اضافہ گلیشیئرز کے پگھلنے کی وجہ ہے ، جس سے جھیلوں اور دریاوں کے تازہ پانی کو بھی خطرات لاحق ہیں، دنیا بھر کے اربوں لوگ گلیشئر اور برف کے پگھلنے سے دریاوں میں جانے والے پانی پر گزارا کرتے ہیں اور اگر دریا طرح خشک ہونے لگیں تو زراعت پربھی بہت برے اثرات پڑیں گے۔