ایرانی بحری جہازنے امریکی فوجی ہیلی کاپٹرپربندوق تان لی
جمعرات 6 اگست 2015 17:57
تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء)خلیج عدن میں موجود ایرانی بحریہ کے جنگی بحری جہازوں نے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر اور عرب اتحادی بحریہ کے لڑاکا جہازوں پر ہتھیار تان لئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک امریکی فوجی اہلکارنے بتایاکہ 25 جولائی کو اتحادی فوج کے دو بحری جہاز ایرانی جہاز سے چند ہی گز کے فاصلے پر تھے کہ جب جہاز ہر متعین ایرانی عملے نے اپنی مشین گن اتحادی بحری جہاز اور اس پر چند ہی لمحے لینڈ کرنے والے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر پر تان لیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج کے لڑاکا بحری جہاز اور اس پر لینڈ کرنے والے ہیلی کاپٹر کے عملے کو فوری طور پر احساس ہوا کہ ایرانی مشین گنیں تانے فوجیوں کے پیچھے ایک کیمرہ مین اس سارے منظر کی فلم بندی کر رہا تھا۔(جاری ہے)
فوجی اہلکار کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ وہ ہم پر بندوق تانے اپنی تصاویر بنا رہے تھے؟ کیا وہ پروپیگنڈہ فلم بنا رہے تھے۔
کیا کوئی فوجی جوان یہ تصویریں اپنی گرل فرینڈ کو بھیجنے کے لئے اتار رہا تھا؟"یہ سارا واقعہ ایک سے بھی کم منٹ کا تھا جس میں اتحادی جہاز سے نہ کوئی فائر ہوا اور نہ ہی کوئی دوسرا اقدام ہو سکا۔ اہلکار کے مطابق لڑاکا بحری جہاز کے ڈیک پر اترنے والا ہیلی کاپٹر معمول کے شیڈول کے مطابق وہاں سے دوبارہ پرواز کر گیاحکام نے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ اتحادی فوج کے زیر استعمال لڑاکا بحری جہاز کا تعلق کس رکن ملک سے تھا، تاہم انہوں نے اس امر کی تصدیق ضرور کی کہ ایرانی لڑاکا بحری جہاز اس کی بحری فوج کا باقاعدہ حصہ تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.