سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے وائس چیئرمین محمد نواز چانڈیو کا حفاظتی بند گھلیا ن ، جامشورو فرنٹ ، گدو مل اور کوٹری کا دورہ

جمعرات 6 اگست 2015 23:14

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء) سندھ ایریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی کے وائس چیئرمین محمد نواز چانڈیو نے جمعرات کو ایم ڈی سیڈا بابر آفندی کے ساتھ حیدرآباد میں سیڈا کی حدود میں حفاظتی بند گھلیا ن ، جامشورو فرنٹ ، گدو مل اور کوٹری کا دورہ کیا اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے کیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینیر ایریگیشن پھلیلی جاوید حکیم میمن نے گھلیان حفاظتی بند پر سیلاب کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ2010ء کے سیلاب کے بعد بندوں کی اونچائی 8 فٹ بڑھائی گئی ہے جبکہ 20 سے 30 فٹ لمبائی کی گئی ہے جبکہ کسی بھی امکانی خطرے سے نمٹنے کے لیے حفاظتی بندوں کے ایک میل لانڈھی قائم کر کے بھاری میشنری ، ایکسیویٹر ، ڈوزر ، پتھر اور مٹھی سے بھرے ہئے کٹے بندوں پر پہنچائے گئے ہیں اور بندوں کی دن رات نگرانی کے لیے محکمہ آبپاشی کا عملہ مقرر کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ بندوں کوء کوئی بھی خطرہ نہیں ہے اور سیلابی ریلہ بغیر کسی نقصان کے گزر جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیڈا کے وائس چیرمین نواز چانڈیو نے کہاکہ حفاظتی بندوں پر کئے گئے حفاظتی انتظاماتً تسلی بخش ہیں اور سیڈا کے ایم ڈی بابر آفندی ان تمام حفاظتی بندوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں اس موقع پر ایم ڈی سیڈا بابر آفندی نے بتایا کہ گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں کمی ہو رہی ہے اس لیے کوٹری بیراج پر 6 لاکھ کیوسک پانی کے ریلے کا امکان ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ 2010 میں تقریباً 12 لاکھ کیوسک پانی کا اخراج ہو چکا ہے ۔ اس لیے 6 لاکھ کیوسک سیلابی پانی کا ریلا بغیر کسی نقصان کے خارج ہو جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ حفاظتی بندوں پر ناجائز تجاوزات اور دریا میں غیر قانونی زمینداری بندوں کی وجہ سے پانی کا اخراج متاثر ہوتا ہے جنکے خاتمے کے لیے اینٹی انکروجمینٹ سیل کے حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیاگیا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ 2010 کے سیلاب کے بعد ایشین ترقیاتی بنک کی فنڈنگ سے صوبہ سندھ کے حفاظتی بندوں کی 76 اسکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں جن میں سے دو اسکیموں پر غیر قانونی ناجائز تجاوزات ہونے کی وجہ سے ایشن ترقیاتی بنک نے فنڈنگ کرنے سے انکار کر دیا تھا ، لیکن حکومت سندھ نے اپنے فنڈز سے ان مقامات کی بحالی کا کام کرایا تھا جس کی وجہ سے سیلابی ریلہ محفوظ طریقے سے گذر جائے گا۔

یاد رہے کہ ایریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی لیفٹ بنک کینالس ایریا واٹر بورڈ سیڈا کی حدود میں 4 حفاظتی آبند گھلیان ، جامشورو ، گدو مل اور کوٹری بند آتے ہیں جن میں سے 3 لیفٹ بنک اور ایک رائیٹ بنک پر ہے ۔ جن کی لمبائی ج25 میل ہے، گھلیان بند کی لمبائی 12 میل 7 فرلانگ ہے جس کا زیرو مائیل پھلیلی کینال پل سے شروع ہوتی ہے اور چھنڈن موری قومی شاہراہ پر حد ختم ہوتی ہے ۔

جامشورو بند کی لمبائی 4 میل 6 فرلانگ ہے جس کی زیرو مائیل جامشورو روڈ گوٹھ کرن خان شورو سے ہوتی ہے اور کوٹری پل پر ختم ہوتی ہے ، گدومل بند کی لمبائی 4 میل 4 فرلانگ ہے جس کا زیرو پوائنٹ کوٹری پل کے لیفٹ سائیٹ سے شروع ہولتی ہے اور لطیف آباد نمبر 12 پر ختم ہوتی ہے جبکہ کوٹری حفاظتی بند جو کہ رائیٹ بنک پر ہے جس کی لمبائی 2 میل 6 فرلانگ ہے جس کا زیرو پوائنٹ کوٹری شہر کی شروعات سے شروع ہوتی ہے اور شہر کے آخر میں ہی ختم ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :