قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 17 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

جمعہ 7 اگست 2015 14:34

قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 17 اگست سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔07 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اگست۔2015ء)پاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 17 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد کے روڈہم ہال میں شروع ہوگی، یہ فیصلہ گذشتہ روزپاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے اجلا س میں کیا گیا ہے جس کی صدارت ایسوسی ایشن چیئرمین شیخ عبدالوحید نے کی، اجلاس میں ناصر چوہدری، باسر داؤد، نوید ملک، سعید بھٹی، نینہ علی، جنید اے خواجہ نے شرکت کی، یہ چیمپئن شپ 19 اگست تک جاری رہے گئی اورچیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کر سکتے ہیں۔