بچوں پرجنسی تشدد کا اسکینڈل منظر عام پر لانے والے نوجوان کو با اثر ملزمان کی طرف سے دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

اتوار 9 اگست 2015 18:02

بچوں پرجنسی تشدد کا اسکینڈل منظر عام پر لانے والے نوجوان کو با اثر ملزمان ..

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 اگست۔2015ء ) قصور کے نواحی گاؤں حسین خان والا میں معصوم بچوں پرجنسی تشدد کا اسکینڈل منظر عام پر لانے والے نوجوان مبین کو با اثر ملزمان کی طرف سے مبینہ طور پر دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین خان والا سکینڈل کو مقامی نوجوان مبین اپنی کاوشوں سے سامنے لایا اور اس کے لئے اس نے لوگوں کو متحد کرنے کے لئے ان سے ملاقاتیں بھی کیں۔بتایا گیا ہے مبینہ طو رپر مبین کو با اثر ملزمان کی طرف سے اس سکینڈل کو منظر عام پر لانے پر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :